جرمنی میں لوگوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ ماحول کی حفاظت کریں۔
شائد آپ کو اس بات کا اندازہ ہوگیا ہوگا کہ جرمن لوگ ماحول کی حفاظت کرنے پر اپنا بہت وقت اور رقم استعمال کرتے ہیں۔ یہ طریقہ کار نہ صرف اب انکی زندگی کا بلکہ معاشرے کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔ اس وجہ سے ہم آپ کو اس کے کچھ خاص پہلیوں سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔
ہم جن وسائل کی بات کر رہے ہیں ان میں خاص طور پر کوئلہ، گیس اور پانی شامل ہیں۔ ایک طرف یہ وسائل کا محدود ہیں اور دوسری طرف ان کا طریقہ سے استعمال ہماری کافی معاشی حفاظت کرسکتا ہے۔
جو لوگ وسائل کا استعمال بچت سے کرتے ہیں وہ اپنے بچوں اور پوتوں کے مستقبل کا وسیلہ بنتے ہیں جنہوں نے بعد میں اپنی زندگیوں کو اس سیارے (پلانٹ) پر گزارنا ہو تا ہے۔ یہ پہلو جرمنی اور یورپ کی مسیحی جڑوں سے منسلک ہے: خداوند نے ہمیں اس عرض زمین کو انحام کے طور پر بخشا ہے، اور ہمیں اس کی طرف ذماداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
اسکے علاوہ انجیل مقدس کا پیغام بھی یہی ہے کہ ہم انکو جن کے پاس کم ہو برکت دیں۔ اور آپ دوسروں کو اسی وقت دے سکتے ہیں جب آپ نے خود اپنے وسائل کی حفاظت کی ہو۔ اسلیئے ہم آپ کو یہ تجویز کرتے ہیں کہ جہاں ممکن ہو سکے اپنے وسائل کی حفاظت کریں۔ اگر آپ ایسا رویہ اختیار کرتے ہیں تو جرمن لوگ آپ کی بہت عزت کریں گے۔
بجلی کی بچت کے لیے مختلف قسم کے طریقے استعمال کیے جاتے ہیں جن میں سے آپ پہلے ہی سے کئی طریقے آزما رہے ہونگے۔ مثال کے طور پر جب آپکو لائٹ کی ضرورت نہ ہو تو آپ اسے بند رکھیں۔
اسکے علاوہ بجلی کے چولہے پر پانی کو چائے کی کیتلی میں ابالنے سے پین میں ا بالنے کی نسبت کم بجلی استعمال ہوتی ہے۔ اور جب آپ کھانہ پکانا چاہتے ہوں تو وہ والا پین یا برتن استعمال کریں جو بجلی کے چولہے کی مندری (جسکو چولہے کی رنگ کہتے ہیں) کے مطابق ہو۔ ڈھکن استعمال کرنے سے بھی بجلی کی بچت ہوتی ہے۔ بجلی کے بہت سے چولہے اس طرح بنائے گئے ہیں کہ آپ اپنے کھانہ پکانے کے وقت تین منٹ پہلے چولہے کو بند کردیں اور چولہے میں جمع شدہ حرارت آپ کے کھانے کو مزید تین منٹ تک پکا سکتی ہے۔ ایک اور طریقہ یہ ہے کہ جب آپ اپنے فون کو چارج نہیں کررہے تو اپنے چارجر کو ساکٹ سے نکال دیں اسی طرح جب آپ ٹی وی دیکھنا بند کر دیتے ہیں تو اسے بھی سٹینڈ بائی موڈ میں نہ رکھیں۔ اس طرح بجلی کا نقصان ہوتا ہے۔
ہم آپ کو حرارت کی بچت کا بھی مشورہ دیتے ہیں۔ یقینا آپ کو اپنے فلیٹ یا کمرہ میں ٹھنڈک محسوس نہیں کرنی چاہئے، لیکن بعض اوقات کمروں کو گرم کرنے کی بجائے آپ گرم جیکٹ اور موزوے پہن کر بھی خود کو گرم رکھ سکتے ہیں۔ اور یا پھر آپ کسی سے پوچھتے کیوں نہیں کہ آپ کا حرارتی نظام کیسے کام کرتا ہے؟ کچھ ریڈی ایٹر خود بخود درجہ حرارت کو کنٹرول کرتے ہیں. اور جب آپ گھر سے چند گھنٹوں تک باہر نکلتے ہیں تو آپ ریڈی ایٹر کو ہمیشہ کم حرارت کی طرف تبدیل کر سکتے ہیں۔
خاص طور پر سردیوں میں جب آپ کھڑکیوں کو تھوڑی تھوڑی دیر بعد نہیں کھولتے تو گھر کے اندر کی ہوا کافی حد تک خشک اور گیلی ہوجاتی ہے۔لیکن یہ بہتر ہے کہ وقفے وقفے سے چند منٹ کے لئے ایک دن میں کھڑکیوں کو ٹھیک طری کھولیں تاکہ تازہ ہوا آ سکے۔ لیکن کھڑکیوں کو کھولتے وقت ہیٹر کو بند کرنا مت بھولیں۔ بہتر یہی ہے کہ ہیٹر کو دوبارہ چلائیں جب کھڑکیاں بند ہوں۔
اگر ممکن ہو، اس وقت تک اپنے کپڑے نہ دھویں جب تک آپ کی واشنگ مشین فل بھری نہ ہو۔ برتن دھونے والی مشین کے ساتھ بھی یہی اصول اپنائیں۔ کوشش کریں کہ پانی کی ٹوٹی زیادہ دیر تک نہ چلے، اور برتنوں کو ہاتھ سے دوتھے وقت اپنے سنک کو گرم پانی سے بھر کر دھویں۔
جب آپ اپنے دانت صاف کرتے یا نہاتے ہیں تو اس دوران آپ پانی کا استعمال اسی وقت کریں جب آپ کو اس کی ضرورت ہو۔ ڈٹرجنٹ، واشنگ پاؤڈر، کپڑے دھونے کے لقوڈ اور نہانے کے صابن کا استعمال احتیاط سے کریں۔ نہ صرف یہ ماحول کے لیے اچھا ہے بلکہ آپ کی جیب (پاکٹ) کے لیے بھی۔
ماحول بھی ایک لا محدود وسائل ہے۔ یہاں غیر ضروری طور پر کوئی اتنا دکھاوا کرنے کی ضرورت نہیں۔ کیونکہ جرمنی میں سب کے پاس اچھا بھلا کھانے کو ہے۔ جس کے لیے ہم بہت شکر گزار ہیں۔ کیا ہم آپ کو اس بات کی تجویز کرسکتے ہیں کہ آپ اتنا خریدیں جتنے کی آپ کو ضرورت ہے۔ آپ کے پڑوس میں پائی جانے والی مارکیٹ اگلے ہفتے بھی سب کچھ بیچ رہی ہوگی۔ اور اگر ممکن ہو تو آپ مہربانی سے خوراک کو ضائع نہ کریں۔
اگر آپ اس بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ جرمنی کے کسی بھی صارفین (کنزیومر) کے ادارے میں حمائت کے لیے کال کرسکتے ہیں: اس کو جرمن زبان میں Verbraucherzentrale کہا جاتا ہے۔ اور یا پھر اس شخص سے جس نے آپ کو Deutschland-Begleiter.de کے بارے بتایا ہو بات کرلیں۔