Sprache waehlen

خوش آمدید

جرمن گائیڈز آپکو پنا گزینوں کے ساتھ آپکے کام کرنے میں مدد اور آپکو جرمن معاشرے کی بنیادی زندگی کے بارے معلومات مہیا کرتی ہے۔

خوش آمدید
Foto: William Perugini, 123rf.de

بلا جھجھک اس کا اشتراک کریں۔

ہم آپکو جرمنی اور جرمن گائیڈز Deutschland-Begleiter.de کی جانب خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہم نے آپکی مدد کے لیے مختلف قسم کی معلومات اکٹھی کی ہیں تاکہ آپ جلد از جلد جرمنی میں اپنے گھر کی مانند محسوس کر سکیں۔

یہ ممکن ہے کہ بہت سی چیزیں آپکی توقعات کے مطابق نہ ہوں۔ جرمنی میں بالکل مختلف قسم کی عادات رکھنے والے افراد کو بھی محاشرے میں مل جل کر رہنا پڑتا ہے۔ جرمنی ایک بہت ہی دلچسپ ملک ہے۔ اس وجہ سے جرمنی میں کچھ خاص معاشرتی اصول و ضوابط ہیں جنکو جاننا آپ کے لیے بہت ضروری ہے تاکہ آپ جرمنی کو اپنے ذاتی ملک کے طور پر سمجھ سکیں۔ اس صفر میں آپکو بہت سی قانونی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔مگر اسکے باوجود، ہم آپ کو پھر بھی آپکی جرمنی میں اچھی زندگی کے آغاز کے لیے، کچھ مدد گار مشاورت دینا چاہیں گے۔

آپکی کی کامیابی کے لیے،ہم آپکو اپنی ویب سائٹ (Deutschlandb-Begleiter) کے دورے کےلئے خوش آمدید کہتے ہیں تاکہ آپ جرمنی اور یہاں رہنے والے لوگوں کے بارے کچھ معلومات حاصل کرسکیں۔ اور آپ ان کی عام اور خاص پر اپنائی جانے والی عادات سے وابستہ ہو سکیں، اور آپ روزمرہ کی زندگی میں انسے کیسے مل جل سکتے ہیں۔

جرمن لوگوں کی عام وہ معاشرتی دلچسپیاں جن سے آپ شاید پہلے سے واقف نہ ہوں۔

بہت سی چیزیں جن کے بارے میں ہم آپکو معلومات دینا چاہتے ہیں وہ جرمن لوگوں کی روزمرہ کی زندگی میں پائی جانے والی عام باتیں ہیں۔ انہوں نے ایسی عادات کو اپنی پرورش کے دوران اپنے گھرانوں اور سکولوں میں سیکھا ہے۔ اگر آپ انکے بارے معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ایک جرمن شخص آپ سے بولے گا „یقیناً“، ہمارے معاشرہ ایسے ہی ہے! حتیٰ کہ جغرافیائی اور خاندانی طور پر ان میں ک کچھ چوٹی موٹی تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔ ہم اپنی ویب سائٹ پر ان سماجی اور معاشرتی معلومات کی دستیابی مہیا کرنا چاہتے ہیں جو کہ عام طور پر سب کے لیے سانجھی ہوں۔ اس لیے ان کا جاننا آپکے لیے بہت ضروری ہے۔

آزادی کے بنیادی قواعد

آئین ایک اہم واقعہ سے آغاز کرتے ہیں: جرمنی میں قوانین اور قواعد کی بہت کثرت ہے، اور ان کے ساتھ اپنائے جانے والے اور بھی بہت سے فارمز ہیں. کبھی کبھی ہم یہ سوچتے ہیں کہ یہ قواعد بہت محدود ہیں، سرد مزاج یا یہاں تک کہ کچھ غیر انسانی. لیکن سرکاری دفتروں میں ہر قسم کے کاغذات، جرمنی کی عوامی اور روزمرہ کی زندگی کو بہتر بنانے اور ملک کے مختلف لوگوں کے گروپوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے موجود ہیں. یہ تھوڑا سا غیر معمولی محسوس ہو سکتا ہے، لیکن یہ اقدامات پورے طور پر زندگی کو آسان بنانے کے لئے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

قوانین ہماری انفرادی صلاحیتوں کو نکھارنے اور  ہمیں مکمل آزادی اور اعلیٰ معیار بخشتا ہے تاکہ ہم اپنے ملک اور قوم کے لیے جدید اشیاء اور خدمات کا انقلاب لا سکیں۔ جرمنی ان خصوصیات کے باعث دنیا بھر میں جانا جاتا ہے. اگر آپ ابتدائی طور پر ہی یہ محسوس کرتے ہیں کہ آپ ان تمام قسموں کے قواعد و قوانین کے پابند ہونے پر مجبور ہیں، تو ہم آپ کی ان قوانین کے مقاصد کو سمجھنے میں مدد کرنا چاہتے ہیں. وہ جو آزادی کی دریافت اور اسکو تحفظ فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہی جرمنی میں آپکی اچھی زندگی کی قیادت میں مدد کرسکتے ہیں۔

جرمن معاشرے کی مسیحی بنیادیں

آئیں ہم آپ کو جرمن گائیڈز کے بارے کچھ معلومات فراہم کرتے ہیں۔ ہم مختلف ممالک اور معاشروں سے تعلق رکھنے والے ایک مسیحی گروپ ہیں جنہوں نے جرمنی کے مختلف گرجا گھروں سے اپنے تعلقات وابستہ کر رکھے ہیں۔ جرمن معاشرے کی مسیحی بنیادوں پر مبنی، ہم نے جرمن رہن سہن کے مطابق آپ کے لیے یہ ساری معلومات اکٹھی کی ہیں۔ ہر کوئی چاہے وہ مسیحی ہے یا نہیں، ان معاشرتی اور بنیادی سماجی اقدار کی معلومات سے فاعدہ اٹھا سکتا ہے حتیٰ کہ ان سماجی روایات کا ہمارے آزاد خیال معاشرے سے تعلق ہے

جرمن لوگوں سے میل ملاپ معاشرے کا حصہ بننے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

جب آپ جرمنی میں آتے ہیں تو آپ کے عزیز و اقارب آپ سے دور ہو جاتے ہیں۔ ابتدائی مرحلوں میں کسی سے دوستی قائم کرنا آسان نہیں ہوتا۔ ہم آپ کی اس معاملے میں ہوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ آپ غیر ملکی لوگوں کو جاننے کی کوشش کریں نہ کہ اپنے ہی ملک کے لوگوں سے۔ کوشش کریں کہ آپ جرمن لوگوں سے کھل کر بات کریں۔ بہت سی تنظیموں میں امیگریشن میں مدد کرنے والے لوگ اور اس ویب سائٹ کے لیے مواد اکٹھا کرنے والے سب مسیحی لوگ، والنٹیئر کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اسلئے وہ بغیر کسی مالی لالچ کے آپ کی خدمت کے لیے کام کررہے ہیں۔ جرمنی کے کافی حد تک لوگ آپ کو ملک کے لیے ایک خاص سرمایہ سمجھتے ہیں اسلئے وہ آپ سے مل کر خوشی محسوس کریں گے۔

ہوسکتا ہے کہ آپ کو ایسا محسوس کرنے کو بھی ملے کے جیسے آپ کو لوگ ایک عجیب قسم کے شخص کی مانند جانچ رہے ہوں جو آپکو بہت برا لگے۔ مہربانی سے آپ مکمل اطمینان میں رہیں۔ کیونکہ عام طور پر ایسے واقعات پیش نہیں آتے۔ بلکہ ہم جرمن اکثر سوچ رہے ہوتے ہیں کہ ہم آپ سے کیسے گفتگو شروع کرسکتے ہیں۔ یہ کہا جاتا ہے کہ اچھے تعلقات دونوں جانب کی باہمی کوشش سے وقوع پاتے ہیں۔

تو پھر ہم نے اس دعوتی خط کو بڑھا دیا: اپنے اردگرد نظر دوڑائیں، اپنے تعلقات کو مضبوط کریں۔ جرمنی کے بارے معلومات حاصل کریں اور جرمن زبان سیکھیں۔ جرمن گائیڈز اس معاملے میں آپکی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ آپ ہماری ویب سائٹ کو روزانہ وزٹ کریں کیونکہ ہم نئی زبانوں کے علاوہ اور بھی بہت سی معلومات کا اشا کرتے ہیں۔

ڈان لوڈ کریں

آپ اس مضمون کو اپنی زبان میں پی ڈی ایف فائل میں ڈان لوڈ کر سکتے ہیں: