Sprache waehlen

خاندان خاص مواقعے مناتے ہیں

خدا کی نظر میں سب برابر ہیں اور خدا سب کو محبت کرتا ہے۔ اس وجہ سے جرمنی میں خاص مواقعوں جیسے کہ سالگرہ، بپتسمہ، یا پھر شادی کا مکمل اختیار اس شخص کو دیا جاتا ہے جس سے اس کا تعلق ہو۔ آئیں ہم آپ کو بتائیں کہ ان مواقعوں کی کیا اہمیت ہے اور آپ کو ایسی دعوتوں کے بلاوے پر کیا کرنا چاہیے۔

خاندان خاص مواقعے مناتے ہیں
Foto: stockbroker, 123rf.de

بلا جھجھک اس کا اشتراک کریں۔

سالگرہ

جرمنی میں سالگرہ ایک اہم موقع ہے۔ اس روز سالگرہ والے شخص کو مبارکباد کے طور پر ، کارڈز، ایک میل، اور اچھے اچھے پیغامات بھیجے جاتے ہیں۔ اکثر اوقات عزیز و اقارب شخصی طور پر ملنے ، تحائف کا تبادلہ کرنے اور آنے والے خوشیوں بھرے سال کی مبارکباد دینے کے لیے آتے ہیں۔ یہاں ہمیشہ سالگرہ کی تقریبات بھرپور کھانے کھائے جاتے اور پارٹی منائی جاتی ہے۔ یہ سارے مثبت پہلو اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں، جوکے جرمنی کی سماجی زندگی کی ایک خاص بنیاد ہیں کہ: ہر ایک شخص خاص ہے اور خدا کی نظر میں ہر انسان خاص اہمیت کا حامل ہے۔

اسکے باوجود چاہے آپ اپنی سالگرہ ہر سال مناتے ہوں یا پھر اسے منانے کا کبھی موقع نہ ملا ہو، خداوند آپ سے پھر بھی برابر کی محبت کرتا ہے اور اس بات سے خوش ہے کہ آپ زندہ آپ زندہ ہیں۔ جرمنی میں چاہے آپ بھوڑے ہوں یا پھر جوان آپ کو پھر بھی " برتھڈے چائلڈ" جس کو اُردو میں "سالگرہ والا فرد"  کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

سالگرہ کی تقریب

اگر آپ کو سالگرہ کی پارٹی میں دعوت دی جاتی ہے تو، پھر آپکو اپنی مرضی کے مطابق "سالگرہ والے شخص" کے لئے کوئی گفٹ لانا پڑتا ہے. اکثر اس موقع پر ، سالگرہ کا کیک یا دیگر مزیدار کھانے پکائے جاتے ہیں یہاں تک کہ مہمانوں کےلئے شام کا کھانا بھی موجود ہوتا ہے. لیکن عام طور پر آپ ایک سالگرہ کی پارٹی پر کسی غیر متوقع طور پر یا دعوت نامے کے بغیر نہیں سکتے، کیونکہ جرمنی میں روایتی طور پر لوگوں کو کارڈ یا ای میل کے ذریعے خاص طور پر دعوت دی جاتی ہے. اور اگر آپ کسی وجہ سے شرکت نہیں کر سکتے ہیں، مثلا  آپ کے پاس کوئی وقت نہیں ہے، تو آپ میزبان کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ نہ جانے کی وجہ بھی بیان کریں۔

جب کسی کی سالگرہ ہوتی ہے، تو آپ ان کو ایک ہینڈشیک کے ساتھ مبارکباد دے سکتے ہیں یا اگر آپ انہیں اچھی طرح جانتے ہوں تو آپ ان کو گلے ملکر سالگرہ مبارک کہتے ہیں. زیادہ تر لوگ جرمن میں:  "آ لیس گٹے زم گیبورٹسٹاگ!" ("آپکو سالگرہ کی سب سے بہترین خوشیاں میسر ہوں!") یا "ہرزلیشین گلوک ونش!" ("مبارک ہو!"). آپ ان کو خدا کی برکت  (Gottes Segen)، خوشی (Glück) یا اچھی صحت (Gesundheit) کہہ کر بھی مبارکباد دے سکتے ہیں.

سالگرہ والے شخص کو اپنے کام کی جگہ یا پھر سکول میں کیک، گولیاں اور کینڈیاں لیکر آنا ہوتی ہیں۔اگر آپ کی سالگرہ جلد ہی آ رہی ہے تو، شاید آپ کو اپنے کام پر موجود دوستوں  یا سکول میں آپ کے استاد سے پوچھنا چاہیے آیا کہ آپ اپنی مرضی کے مطابق ایسا کرسکتے ہیں یا نہیں

بعض اوقات لوگ اپنی 50 ویں یا 60 ویں سالگرہ کے لیے ایک بہت بڑی تقریب یا پارٹی مناتے ہیں. جرمنی میں جب آپ 18 سال کے ہوتے ہیں تو آپ بالغ قرار دیے جاتے ہیں، اس سالگرہ کو بھی بہت بڑے پیمانے پر منایا جاتا ہے. 18 سال کے بعد،  آپ کو بغیر کسی بالغ مدد کے کار چلانے کی اجازت ہوتی ہے، آپ محادوں پر دستخط کر سکتے ہیں، اور ریاست یا وفاقی انتخابات میں ووٹ ڈال سکتے ہیں (اگرچہ کہ اب کچھ جرمن ریاستوں میں ووٹ کی عمر 16 سے کم ہو گئی ہے). اور عام طور پر، 18 سالہ عمر کو مکمل طور پر مجرمانہ کارروائیوں کا بھی ذمہ دار سمجھا جاتا ہے

بچوں کی سالگرہ

بچوں کی سالگرہ پر پانچ سے دس دوستوں کو ضرور دعوت دی جاتی ہے۔ بچے کے ماں باپ عام طور پر کچھ کھیلوں اور سرگرمیوں کا انتظام کرتے ہیں مثلاً چیزوں کی تلاش کی گیم یا دیگر کھیل۔ ایسی پارٹیوں پر بچے اکٹھے کھانا کھاتے اور سالگرہ والے بچے کو تحائف دیتے ہیں۔

شادی کی تقریبات

دیگر تہواروں کے علاوہ،  جرمنی میں شادی کی تقریب ایک خاندان کا سب سے اہم جشن ہے-  جرمن زبان میں ایک کہاوت  ہے کہ "یہ آپ کی زندگی میں سب سے اچھا دن ہے". گزشتہ 150 سالوں سے، ہر شادی کو رجسٹری آفس میں سنجیدہ اور قانونی طور پر درج کرانا پڑتا ہے . اس سے پہلے، شادیوں کو ہمیشہ گرجا گھروں میں منایا جاتا تھا اور یہاں تک کہ آج بھی، بہت سے جوڑوے چرچ کی مرضی کے بغیر شادی نہیں کرنا چاہتے. نتیجتاً ، آج کل شادیوں کو اکثر دو مختلف دنوں پر منایا جاتا ہے.

رجسٹری آفس میں شادی اکثر خاندان اور چند دوستوں کے ساتھ منائی جاتی ہے، اس موقع پر شادی کے گواہوں کے موجود ہونے کو بھی بہت

اہم سمجھا جاتا ہے. گرجا گھر میں شادی کی تقریب ایک ایسا تہوار  ہے جب جوڑے اپنی شادی کے واؤز (محبت کے وعدوں) کا اظہار، خدا کے حضور، اور پادری اور مہمانوں کی موجودگی میں کرتے ہیں. شادی کی برکات  حاصل کرنے کے بعد، جوڑے ایک دوسرے کو شادی کی مندری پہناتے ہیں، جو عام طور پر جرمنی میں دائیں ہاتھ کی چوتھی انگلی پر اس پاک بندھن کو باندھنے کے طور پر پہنائی جاتی ہیں.

 شادی کی رسومات کے بعد، چرچ کے باہر انتظام کردہ حصہ میں عام طور پر ہر ایک مہمان کے لئے، سپارکلنگ وائن ( خاص وائن) کے گلاس تیار ر ہوتے ہیں اور مہمان انہیں ایک خاص انداز میں پکڑے، شادی شدہ جوڑے کو مبارکباد پیش کرتے ہیں. اس کے بعد شادی کے جشن کو، عام طور پر ہوٹل یا کسی خاص جگہ پر، اچھے اچھے کھانوں کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اکثر مہمان موسیقی یا رقص کے ساتھ، اور یا پھر اپنے خاص اظہار خیالات کے ساتھ نئے جوڑے کو شادی مبارک کہتے ہیں.

مالی وجوہات اور کم جگہ کی وجہ سے، شادی شدہ جوڑے اکثر چرچ کے لوگوں کے ساتھ چرچ کی خدمت میں وائن اور چند عام کھانے کی چیزوں کے ساتھ جشن مناتے ہیں اور بعد میں اپنے قریبی خاندان اور قریبی دوستوں کے ساتھ ہوٹل میں خاص کھانوں کے ساتھ خوشی مناتے ہیں. عام طور پر ایسی شادی کی تقریب میں 50-150 افراد کو بلایا جاتا ہے. پڑوسی اور دوست و عقارب عام طور پر نئے جوڑے کے لیے تحائف لاتے ہیں- اکثر اوقات شادی کی کارڈوں میں تحفہ کے طور پر پیسوں کا شمار کیا جاتا ہے

بپتسمہ

بائبل کے مطابق بپتسمہ ایک مسیحی روایت ہے اور اس میں ہم یہ بھی پڑھتے ہیں کہ یسوع مسیح خود بھی بپتسمہ لیتے ہیں. بپتسمہ ایک گنہگار شخص کی خدا سے علیحدگی کو ختم،اور اسکے گناہوں کی معافی،  اور یسوع مسیح کے ساتھ جی اٹھنے کی علامت ہے۔  ( رومیوں کی کتاب، باب 6 اور آیت 8 دیکھیں). بپتسمہ لینے والا شخص عوامی طور پر اس بات کی گواہی دیتا اور عزم کرتا ہے کہ وہ خدا کے ساتھ رہنا چاہتا ہے.مذیذ معلومات حاصل کرنے کیلئے Deutschland-Begleiter.de پر مسیحی عقائد کے بارے پڑھیے۔

بہت سے والدین اپنے بچوں کو بپتسمہ دلواتے ہیں تاکہ وہ خدا کے ہاتھوں  تلے رہ سکیں. یہ اکثر اس وقت ہوتا ہے جب بچے تقریبا چھ ماہ کہ ہوتے ہیں اور خاندان اور دوستوں کے درمیان یہ ایک اہم جشن کا موقع ہوتا ہے. چرچ میں بچے کے سر پر تھوڑا سا پانی ڈالا جاتا ہے جو اس بات کی علامت ہے کہ بچہ پانی میں ڈبویا گیا ہے (جیسا کہ بائبل میں بیان کیا گیا ہے). ماں باپ اس بات کا وعدہ کرتے ہیں کہ وہ بچہ کو زندگی بھر خدا کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مدد اور خدمت فراہم کریں گے۔

بہت سے گرجا گھروں میں بچوں کو صرف برکت دی جاتی ہے. اور بپتسمہ سالوں بعد اس وقت دیا جاتا ہے جب ایک شخص مکمل طور پر مسیحی زندگی گزارنے کا فیصلہ کرتا ہے. اس وقت، بپتسمہ لینے والے شخص کو ندی، گرجا گھر میں موجود بپتسمہ کے ہوز یا پھر جھیل میں ڈبو کر بپتسمہ دیا جاتا ہے. اس کے بعد، عام طور پر بپتسمہ کا جشن منایا جاتا اور بپتسمہ لینے والے کو اچھے اچھے تحائف پیش کیے جاتے ہیں۔اگر کسی بچہ کو پروٹسٹنٹ یا کیتھولک چرچ میں بپتسمہ دیا گیا ہو، تو وہ بعد میں خدا کے ساتھ چلنے کے لئے فیصلہ کرسکتا ہے. اس کا فیصلہ چرچ میں کی جانے والی ایک خاص عبادت( فیصلہ کی عبادت) کے دوران کیا جاتا ہے. فیصلہ کی عبادت بھی خاندانوں کے لئے کسی جشن کے موقع سے کم نہیں ہوتی.