Sprache waehlen

جرمنی میں بڑے دن کی آمد

کرسمس جس کو اُردو میں بڑا دن کہا جاتا ہے جرمن معاشرے کا ایک بہت اہم اور خاص حصہ ہے۔ بہت سے لوگوں کے لیے، بڑے دن کا وقت سال کا سب سے اہم ترین وقت ہے جو کہ تاریخ اور روایات سے بھرپور ہے۔

[Translate to Urdu:] Weihnachten in Deutschland

بلا جھجھک اس کا اشتراک کریں۔

کرسمس جس کو اُردو میں بڑا دن کہا جاتا ہے جرمن معاشرے کا ایک بہت اہم اور خاص حصہ ہے۔ بہت سے لوگوں کے لیے، بڑے دن کا وقت سال کا سب سے اہم ترین وقت ہے جو کہ تاریخ اور روایات سے بھرپور ہے۔ کرسمس کی تیاریاں خزاں کے موسم میں شروع ہوجاتی ہیں اور کرسمس کو خوش آمدید کہنے کے لیے دوکاندار مختلف قسم کی خاص اشیاء، جن میں منفرد قسم کی بیکڈ چیزیں جیسے کہ „جنجر بریڈ مین“ (دارچینی والے بسکٹس سے بنا آدمی)، بسکٹس، اور جرمنی کا ایک خاص کیک (سٹولن) جو کہ مختلف قسم کی گریوں اور میووں سے بنایا جاتا ہے، شامل ہوتی ہیں۔ بہت سے شہروں میں کرسمس کے بازار لگائے اور سجائے جاتے ہیں۔ مختلف قسم کی بتیاں، بڑے دن سے متعلقہ کردار، اور کرسمس ٹری لوگوں کے گھروں میں بڑے دن کی روح کو زندہ کرتی ہیں۔ دوست اور احباب کرسمس پارٹی کو منانے کے لیے کلبوں میں یا گھروں میں ملتے ہیں۔

تحفے اور خاص مزاج

بڑا دن ہمیں اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ خدا نےایک بڑے عجیب اور معجزانہ طریقے سے یسوع مسیح کی صورت میں انسان تک اپنی سیدھی رسائی حاصل کی۔ کرسمس کا مقصد یسوع مسیح کی پیدائش کو منانا ہے۔ جو کہ ہمارے لئے خدا کا ایک عظیم تحفہ ہے۔

اس وجہ سے مسیحی لوگ بڑے دن پر ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ تحائف کرتے ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ جرمنی میں بہت سے لوگوں کے لیے،   آپس میں تحفے بانٹنا یسوع مسیح کی پیدائش سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ یسوع کی آمد کے دوران، ( کرسمس سے پہلے چار ہفتوں کے ٹائم کو آمد کا وقت کہا جاتا ہے جو کہ دسمبر کے پہلے اتوار سے شروع ہوتا ہے) بہت سے لوگ خریدوفروخت اور شاپنگ میں مگن رہتے ہیں۔ جرمن لوگ خاص تحفوں کی تلاش میں رہتے ہیں اور بڑے دن کے وقت کو ایک خاص موقع کے طور پر منانے کے ساتھ ساتھ اسے مکمل جشن کا رنگ دیتے ہیں۔ بہت سے جرمن لوگ، بڑے دن کو محبت کا نشان سمجھتے ہیں، کئی اسے خاندان کی رفاقت کا وقت اور کئی اسے دنیا میں اطمینان کی نظر سے دیکھتے ہیں اور کئی اکثر اس کے بنیادی مسیحی مطلب سے ناواقف ہوتے ہیں۔

گرجا گھروں میں عبادت اور بڑے دن کی کہانی

چوبیس کی رات کو، دسمبر 24 کو، گرجا گھر لوگوں سے بھرے ہوتے ہیں۔ اکثر وہ لوگ بھی جن کا خدا پر گہرا ایمان نہیں ہوتا، روایتی طور پر چوبیس کی رات کو گرجا گھروں میں عبادت کے لیے جاتے ہیں۔  ان خاص عبادات کے لیے گرجا گھر ہر ایک شخص کے لیے کھلے ہوتے ہیں۔ دوسرے مذاھب اور معاشروں کے لوگوں کو بھی خوش آمدید کہا جاتا ہے۔ بہت سے گرجا گھروں میں ، چوبیس کی رات کو بچے ایک ڈرامے کی صورت میں یسوع مسیح کی پیدائش کی کہانی کو پیش کرتے ہیں جس کو " نوعیت کا ڈرامہ" ( اس وقت سے مشابہت رکھنے والا کھیل) کہا جاتا ہے۔

یسوع مسیح کے ماں باپ کو مردم شُماری میں داخل ہونے کےلئے کافی لمبا سفر کرنا تھا۔ بیت اللحم میں، یوسف اور مریم کو صرف جانوروں کے باڑے میں رہنے کو جگہ ملی، لحاظہ یسوع مسیح کی پیدائش ایک بڑے مہذب ماحول میں ہوئی۔ عام سے بھیڑ بکریاں چرانے والے لوگوں نے سب سے پہلے یسوع کی پیدائش کے بارے میں فرشتوں کے ذریعے سنا۔ اسکے بعد ایک ستارے نے مجوسیوں کو اس جگہ کی راہ دکھائی جہاں یسوع مسیح جو کنواری مریم سے پیدا ہوا، رکھا گیا تھا۔

ان کرداروں کو جن کو آپ گھروں یا گرجا گھروں میں سجے دیکھتے ہیں وہ بھی "نوعیت کی کہانی" کو ظاہر کرتے ہیں۔ جس کو "اس منظر کا نظارہ" کہا جاتا ہے۔

ایک خاص موسم

کرسمس کی عبادات ایک خاص تہوار کے ماحول کے تحت، موسیقی کے ذریعے، بائبل میں موجود کرسمس کی کہانی اور مزامیر کے ذریعے، اور روشنیوں اور چمکدار ماحول کے ذریعے کی جاتی ہیں. اپنی زندگی میں کرسمس کی روح کی تازگی کے لئے یہ ضروری ہے کہ ہم کرسمس کی عبادات اور تیاریوں میں حصہ لیں۔  حیران کن یا غصے نہ ہوں، اگرچہ،  آپ کو ایسا لگے کہ کرسمس کی عبادت کے دوران یا بعد میں لوگ آپ سے بغیر سلام لیے یا پھر گفتگو کیے اپنے گھروں کو چل بسیں۔ . کیونکہ جرمنی کی روایات کے مطابق ، وہ اپنے خاندانوں کے ساتھ جشن منانے کے لئے جلد از جلد اپنے گھروں کو جا رہے ہیں.

بڑے دن کی چھٹیوں دسمبر 25/26 کے دوران، جرمنی میں اتنی گہما گہمی نہیں ہوتی۔ تقریباً ہر ایک شاپنگ سینٹر اور مالز بند ہوتے ہیں اور لوگ اپنے خاندانوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔ کرسمس کا مطلب اپنے قریبی عزیز و اقارب کے ساتھ خوشیوں کو منانا ہے؛ اور نوجوان اور شادی شدہ بچے اپنے سسرال کے ہاں تہوار کو مناتے ہیں۔ جب آپ کے دوست کرسمس پر آپکو کسی قسم کی دعوت نہ دیں، تو اسے نہ تو غیر مہذب اور نہ ہی غیر معمولی سمجھا جاتا ھے۔ کیونکہ کرسمس کو اپنی انفرادی فیملی کے ساتھ منانا، جرمن معاشرے کی ایک تاریخی روایت ہے۔

ایک اور چھٹی، جسکو " نئے سال کی شام" کہتے ہیں۔ اسےبھی بڑے دن کے ایک ہفتے کے بعد دسمبر 31 کو بڑے شور شرابے سے منایا جاتا ہے۔ اسکا کرسمس سے کوئی تعلق نہیں ہے مگر یہ ہمارے نئے سال ابتدا کا آغاز کرتی ہے۔

ہماری امید ہے کہ آپ کرسمس کے موقع پر اسکے صحیح معنوں سے آگاہ ہونے کے ساتھ ساتھ اسکی خوشیوں میں بھی شامل ہوسکیں۔ ہم آپ سب کو خوشیوں اور مسرتوں سے بھرپور بڑا دن مبارک کہتے ہیں.

ڈان لوڈ کریں

آپ اس مضمون کو اپنی زبان میں پی ڈی ایف فائل میں ڈان لوڈ کر سکتے ہیں: