Sprache waehlen

تعلیم اور تعلیمی ادارے

جرمنی میں مفت تعلیم کا فروغ یہاں رہنے والے ہر ایک بچے کو اچھی تعلیم کے موقع میسر کرتا ہے تاکہ کل کو ہر ایک جرمن بچہ باہمی کامیابی حاصل کرسکے۔

تعلیم اور تعلیمی ادارے

بلا جھجھک اس کا اشتراک کریں۔

جرمنی میں تعلیم بہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اچھی تعلیم ایک شخص کو کامیاب زندگی بسر کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ اس وجہ سے جرمنی میں مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ گورنمنٹ ہر ایک لڑکی اور لڑکے کو انکی زندگی میں اچھے مواقع مہیا کرنا چاہتی ہے۔ اس وجہ سے گورنمنٹ کی طرف سے سولہ سال تک تعلیم حاصل کرنا ایک قانونی فرض ہے۔

اس لازمی تعلیم کا خیال شاید کچھ لوگوں کو منفی نظر آئے۔. لیکن حقیقت میں یہ ایک بہت ہی مثبت چیز ہے کیونکہ تعلیم ہر ایک بچہ کو قابل بناتی ہے – اس کے باوجود آج آپکے والدین کتنا کماتے ہیں یہ انکی حاصل کردہ تعلیم پر منحصر ہے. جرمنی میں تعلیم وفاقی ریاستوں کی ذمہ داری ہے اور اگرچہ ہر ریاست اپنی ایک منفرد تعلیمی خصوصیات رکھتی ہے، مگر عام طور پر تعلیمی اداروں کے نظام پورے ملک میں بالکل ایک جیسے ہی ہیں. اور یہ ہمیں یہاں سب سے اہم خصوصیات کی وضاحت کرنے کا موقع دیتا ہے.

کنڈر گارٹن

جرمنی میں بچے تین سال سے لیکر چھ سال تک اپنا کنڈرگارٹن ختم کرتے ہیں۔ تاہم، نرسری سکول میں حاضری لازمی نہیں ہے. جرمنی میں اسے اچھا سمجھا جاتا ہے اگر ایک بچہ اپنے خاندان سے وابستہ ماحول میں طویل عرصہ تک وقت گزرتا ہے. لیکن کنڈرگارٹن میں حاضری اسلئے اہم ہو سکتی ہے، کے بچے اپنی ہم عمر کے دوستوں کو بہتر طور پر جان سکتے ہیں یا آپس میں جرمن سیکھ سکتے ہیں۔

اس لیے ہم یہ سفارش کرتے ہیں کہ آپ اپنے بچے کو کسی کنڈرگارٹن میں رجسٹر کرنے کے لیے ضرور سوچیں خاص طور پر جب آپکے گھر میں جرمن زبان نہیں بولی جاتی۔ جب بچے پرائمری سکول شروع کرتے ہیں اور انہیں جرمن زبان کی اچھی سمجھ نہ ہو، تو یہ انکے تعلیمی نقصان کا باعث ہے کیونکہ وہ سبق ٹھیک طریقے سے سمجھ نہیں سکتے. نرسری سکول میں بچوں کو ابتدائی تعلیم کے ساتھ ساتھ پرائمری سکول میں پائی جانے والی ضروری مہارتوں جیسے کہ کاغذ کا کاٹنا، سے واقفیت دی جاتی ہے۔ تین سال سے نیچے کے بچوں کے لیے بھی بہت سے ادارے موجود ہیں۔

پرائمری اور سیکنڈری سکول

جرمنی میں چھ سال کی عمر سے تمام بچے سکول میں شرکت کرتے ہیں. پہلے چار سال وہ پرائمری سکول جاتے ہیں، جہاں وہ شروع میں بنیادی ریاضی، پڑھنا اور لکھنا سیکھتے ہیں. پرائمری سکول کے اختتام کے وقت اساتذہ اور والدین مشترکہ طور پر فیصلہ کرتے ہیں کہ انکے بچوں کو کس مڈل سکول میں شرکت کرنا چاہئے. اس کے بعد طلباء اپنی دلچسپیوں اور سکول میں اپنی کامیابیوں پر منحصر، کسی گرامر سکول یا کسی مڈل سکول جیسے اداروں میں بھی شرکت کرسکتے ہیں. کچھ وفاقی ریاستوں میں سیکنڈری سکول جرمن روایتی سکولوں سے ملا کر تشکیل دیئے جاتے ہیں۔

مختلف قسم کے سکولوں میں مختلف لیول کے سرٹیفکیٹس تک پہنچنے اور بعد میں ان کے ذریعے نوکریوں کو حاصل کرنے میں کئ سال صرف ہوجا تے ہیں .کچھ طالب علم نو سال کی تعلیم کے بعد ہائی سکول کی ڈگری لیکر (جسکو جرمنی میں ہاوپٹ سکول کہتے ہیں) سکول چھوڑ دیتے ہیں (جس میں سیکنڈری سکول کے پانچ سال بھی شامل ہوتے ہیں)، اکثر طالب علم دس سال کی تعلیم کے بعد (یعنی چھ سال سیکنڈری سکول شامل ہوتا ہے) کے بعد ریال سکول کے سرٹیفکیٹ لیکر سکول چھوڑتے ہیں. ان دونوں قسم کے سکولوں سے پاس ہونے والے طلباء کو قابلیت اور صلاحیتیں رکھتے ہیں اور انکو آگے شاگردی اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع میسر ہوتے ہیں، لیکن زیادہ تر طلباء اپنی بنیادی تعلیم کی توقع دس سالہ سکول کےساتھ رکھتے ہیں۔

جرمنی میں طلباء 12 یا 13 سال کے سکو ل کے بعد اپنی A-levels/baccalaureat کی تعلیم گرامر سکولوں میں بھی حاصل کرسکتے ہیں. نجی کالجوں میں سکول جانے والے طلباء پیشہ ورانہ تعلیم کے ساتھ پڑھائی ختم کرتے ہیں جسکو (فاغ آبیٹور) کے طور پر جانا جاتا ہے. لہاظہ آبیٹور سے پاس ہونے والے طالب علم یونیورسٹی میں اور فاغ آبیٹور لینے والے اور پولی ٹیکنک یونیورسٹی میں اہلیت کے ساتھ درخواست دے سکتے ہیں. جرمن تعلیمی نظام انتہائی متنوع ہے، اس کے نتیجے میں، ہر بچے کے لئے صحیح تعلیمی راستے کا چناؤ انکی دلچسپیوں کے مطابق کیا جاسکتا ہے۔

بچوں کی پرورش اور سکول میں انکے رویے

تعلیم اور پرورش کرنے کے درمیان فرق دکھنا ضروری ہے. جرمنی میں یہ والدین ہیں جو بنیادی طور پر اپنے بچوں کے پرورش کے لئے ذمہ دار ہیں. والدین بچے کی ترقی شدہ زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جبکہ سکول صرف بچے کی تعلیم کے لئے ذمہ دار ہے.

جرمنی میں ہر ایک طالب علم کو بنیادی ‚سامان‘ کے ساتھ سکول جانا پڑتا ہے: جس میں عام طور پر قلم/پنسل اور کاغذ/نوٹ بک، شارپنر اور جیومیٹری شامل ہوتی ہے. سکول میں طلباء کو سیکھنے اور پڑھنے والے مواد، مثلا کتابیں یا پرنٹنگ مٹیریل کی فراہمی کی جاتی ہے. اگر بچوں کو ہوم ورک دیا جاتا ہے، تو انہیں دوپہر یا شام میں اسے ختم کر نا ہوتا ہے جسے عام طور پر اگلے متوقع کیا جاتا ہے. چھوٹے بچوں کے ساتھ عام طور بالغ یا ماں باپ بیٹھ کر پر ہوم ورک میں مدد کرتے ہیں، جبکہ بڑے بچوں کو یہ عام طور پر خود ہی کرنا ہوتا ہے.

جرمنی میں اساتذہ کو بچوں کو مارنے کی اجازت نہیں ہے – جسمانی سزا بالکل اور بڑی سختی سے منع ہے! اگر بچہ غلط ہے، تو ان کے اپنے ایسے رویے کے بارے میں خبردار کیا جاتا ہے. اگر ایک بچہ سنگین طور پر بار بار غلطی کو دوہراتا ہے تو طالب علم کو اضافی کام کرنے کے لئے کہا جا سکتا ہے یا والدین کو شکائت کا خط بھیجا جاتا ہے. اگر یہ سب کرنے کے باوجود بچہ بعض نہیں آتا تو، اسے سکول سے نکال دیا جاسکتا ہے. ایسے معاملات میں، والدین کو دوسرے سکول کی تلاش کرنا پڑتی ہے جو بچے کو قبول کر سکے۔

مہارتی تعلیم

کوئی بھی طالب علم کم ازکم نو سالہ ہائی سکول کی سند حاصل کرنے کے بعد پیشہ ورانہ تربیتی نصاب (آ کا آ – اپرنٹس شپ) کے لئے درخواست دے سکتے ہیں. ایسی تعلیم کا انحصار عام طور پر ہفتے میں تین سے چار دن کام کرنا اور ایک یا دو دن پیشہ ورانہ تربیتی کالج میں شرکت کرنا ہوتا ہے. جو بھی جرمن پیشہ ورانہ تربیتی تعلیم حاصل کرتے ہیں وہ دوسرے ممالک میں بہت زیادہ ترقی کے مواقع پاتے ہیں، کیونکہ ایسی تعلیم طلباء کو پیشہ ورانہ طور پر اپنے کام سے متعلقہ معلومات کو حاصل کرنے اور کاروباری تجربے کے ساتھ ملتی ہیں.
جرمنی میں یونیورسٹی لیول پر بہت سے مختلف قسم کے کورسز میں سے چناؤ کیا جا سکتا ہے. ایک دلچسپ کا چناؤ دو طرح کے کورسز میں ہے جس میں طلباء کام کے تجربہ کیساتھ یونیورسٹی کی سطح پر تعلیم بھی حاصل کرتے رہتے ہیں. ڈاکٹروں یا اساتذہ جیسے شعبوں کو صرف یونیورسٹی میں ہی پڑھا جا سکتا ہے. جرمنی میں کسی بھی یونیورسٹی میں داخلہ کے لیے یہ لازمی شرط ہے کے آپ نے جرمن لیول کا ہائی سکول (آبیٹور) جو کہ تیرا سال کی تعلیم پر مبنی ہوتا ہے، اور اسکے ساتھ جرمن زبان کے بہترین کورسز (سی ون لیول تک) کیے ہوں۔

جرمنی میں زندگی بھر تک سیکھنے کو بہت اہم کرار دیا جاتا ہے. یہاں تک کہ جو لوگ کام کرتے ہیں ان کو اپنی مہارتوں کو بڑھانے کے لئے مزید ٹریننگ کورسز میں شرکت کرنا پڑتی ہے تاکہ وہ موجودہ زمانے اور اسکی مہارتوں سے مکمل واقفیت رکھ سکیں. بہت سے شعبوں میں اضافی کورسز کرنے کے بعد آپ کی کمپنی آپکو اعلیٰ رتبہ دے سکتی ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ آپ کسی دستکاری کے ماسٹر بن جائیں. اس کے علاوہ، اوپن یونیورسٹیوں میں کارسپانڈس کورسز پیش کیے جاتے ہیں تاکہ لوگ اپنے کیریئر کے امکانات کو بہتر بنا سکیں.

ڈان لوڈ کریں

آپ اس مضمون کو اپنی زبان میں پی ڈی ایف فائل میں ڈان لوڈ کر سکتے ہیں: