Sprache waehlen

انٹیگریشن

کسی نئے ملک میں گھر کی تلاش اور اس ملک کے معاشرے کا حصہ بننا کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا۔ آئیں یہاں ہم کو بتاتے چلے کہ آپ اس مشکل کو جلد از جلد کیسے حل کرسکتے ہیں۔

انٹیگریشن
Foto: Wavebreak Media, 123rf.de

بلا جھجھک اس کا اشتراک کریں۔

جرمن معاشرے میں کامیاب زندگی کے خاص طریقے

جرمنی میں ملنا جلنا اور زندگی کو جرمن عقیدوں کے مطابق گزارنا ایک اہم لیکن متنازعہ مسئلہ ہے. Deutschland-Begleiter.de صرف آپ کو کچھ مشورے فراہم کر سکتا ہے، مگر جرمنی میں کامیابی سے مربوط ہونے پر ہدایات کی کوئی خاص مشاورتی اصول اور طریقے نہیں ہیں. جیسے کہ کہا جاتا ہے کہ انسان کسی معاشرے سے آگاہی صرف اس میں رہ کر ہی حاصل کر سکتا ہے۔چاہے آپ جرمنی میں آپنا گھر بسانا چاہتے ہیں یا نہیں، یہاں بستے ہوئے، آپ کو اس ملک کے بارے اپنی دلچسپی اور یہاں رہنے والے افراد کے متعلق معلومات کرنا اور جرمنی اور اس کی ثقافت کو جاننا ضروری ہے.

کسی نئے معاشرے میں اپنی جڑیں کو کیسے مضبوط کرنے کا مطلب کو چند لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا. بنیادی طور پر انٹیگریشن ایک ایسے شخص کے لیے ہوتی ہے جو ایک نئے اور عجیب ملک میں مستقل طور پر رہنے کے واضح ارادہ کے ساتھ آتا ہے. یہ ایک ایسا احساس ہے کہ آپ اپنی زندگی گزارنے کے لیے ایک نئے ملک میں ہیں اور معاشرے کا ایک مقبول حصہ بننا چاہتے ہیں. لیکن اس کا بہت ہی گہرا تعلق میزبان ملک کے لوگوں سے بھی منسلک ہے جو نئے آنے والوں کو اپنی ثقافت کے ایک لازمی حصہ کے طور پر قبول کرتے ہیں.

کسی نئے معاشرے میں شمولیت کا امکان، بہت سے عوامل پر منحصر ہے، جن میں سے کچھ کا آپ پر گہرا اثر ہو سکتا ہے. شروع میں، آپ کو اپنی مخصوص طور پر یہاں کی روزمرہ کی زندگی، زبان اور ثقافتی علم کے ساتھ جرمن سوسائیٹی کا حصہ بننا لازمی ہے. لیکن یہ سب نہیں ہے، اسکے باوجود جرمنی میں رہنے والے افراد کو پناہ گزینوں یا تارکین وطنوں کو اپنے معاشرے میں قبول کرنے آپ کا استقبال کرنے کے لئے تیار ہونے کی ضرورت ہے، اور آپ کو معاشرے کےا ایک لازمی حصہ کے طور پر تسلیم بھی کرنا ہے.یہ عمل دونوں جانب سے آسان نہیں ہے. آپکی جرمنی میں کامیاب شمولیت حاصل کرنے کے لئے دونوں معاشروں اور ثقافتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا.

شمولیت کیسے کامیاب ہو سکتی ہے؟

ان سب وجوہات کے لیے، آپ کے لئے یہ اہم ہے کہ آپ جرمنی کو بہتر طریقے سے سمجھیں۔ اگر آپ یہاں شمولیت اختیار کرنے کے لیے حقیقی کوشش کرتے ہیں، تو یہاں بسنے والے لوگ اسے مثبت نگاہ سے دیکھیں گے اور آپکی کوششوں کو پسند کریں گے. لیکن شمولیت اختیار کرنے کے لیے کورس میں شرکت لینا، سکہ کی ایک جانب کی شکل کے مطابق ہے۔
دوسری جانب اسکے عملی استعمال کا جائزہ لگانا ہے۔ ہم آپ کو جرمن لوگوں کے ساتھ گہری گفتگو کا مشورہ دیتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کے علاقے میں کوئی گرجا گھر ہو جو ایسے مواقع مہیا کرتا ہو اور یا پھر آپ اس شخص سے پوچھیں جس نے آپکو ہماری تنظیم کے بارے بتایا ہو۔

ہماری سب سے اہم سفارش یہ ہے کہ آپ اور آپ کا پورا خاندان جلد از جلد جرمن سیکھے. لہذا اپنے پڑوس میں موجود لوگوں کو بہتر طور پر جاننے کے لئے کسی فٹ بال کلب، یا کسی دوسرے قسم کا کلب میں حصہ ضرور لیں۔

آپ اپنے علاقے میں موجود کسی کمپنی یا فیکٹری میں کسی کام کا تجربہ بھی حاصل کر سکتے ہیں. لیکن ہمیشہ انتظار نہ کرتے رہو جب تک کہ آپ کو کوئی پیشکش نہ کرے. بلکہ بہتر یہ ہے کہ آپ اپنے علاقے کو جاننے کے لۓ خود مواقعوں کی تلاش کریں. جرمنی میں پہلے سے موجود تارکین وطن بھی آپکو یہی مشورہ دیں گے۔

شمولیت کیوں اہم ہے؟

گزشتہ چند مہینوں میں شمولیت کا موضو جرمنی میں ایک بہت زیادہ اہم مسئلہ بن گیا ہے کیونکہ جرمنی بہت سارے پنا گزینوں کو اپنی پنا میں لے چکا ہے، اور اب انہیں مہمانوں کے طور پر نہیں دیکھ رہا – آخر کار، بہت سارے پناہ گزینوں کو جرمنی میں طویل عرصے تک رہنے کا موقع مل جائے گا، اور شاید اکثریت کو مستقل طور پر بھی. اس وجہ سے شمولیت کے لئے ایک اہم اور وابستہ سماجی اور مالی راستہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے.

ادہ تر پناہ گزینوں کو دلکش خوش آمدید سے پتا چل گیا ہوگا. لیکن اگر لوگوں کو ایسا محسوس ہو کہ انہیں استعمال کیا جا رہا ہے تو، ان کی مدد کرنے کی خواہش آسانی سے خلافت میں تبدیل ہوسکتی ہے. جرمنی میں ایسے افراد ہیں جو اس ملک میں کوئی پناہ گزین نہیں چاہتے ہیں. کچھ ڈرتے ہیں کہ یہاں آنے والے پناہ گزینوں کے درمیان ناپسندیدہ افراد یا یہاں تک کہ نادہات اور قتل و غارت بھی ہوسکتے ہیں – اور وہ لوگ بھی جو صرف جرمن مہمان نوازی کا برا استعمال کرنا چاہتے ہیں اور یہاں دہشت گردی پھیلانا چاہتے ہیں.

شمولیت اور جرمنی کی مسیحی بنیادیں

اگر آپ آہستہ آہستہ جرمن معاشرہ کا حصہ بن جاتے ہیں تو، اگر آپ لوگوں کو جاننے کی جستجو میں رہیں اور لوگوں کے رہن سہن کو جاننے کی کوشش کریں، تو آپ کو ایک ملازمت کا ملنا، بہت آسان ہوسکتا ہے اور آپکو اپنے معیار کی بڑھوتری میں مدد ملے گی. یہ چند دنوں، ہفتوں یا اور بعض اوقات مہینوں میں بھی نہیں ہوتا، لیکن جرمنی میں لوگ آپ کی کوششوں کا احترام اور ان کی حمایت کریں گے.

جرمن معاشرے میں مسیحی بنیادوں کا ایک پہلو سماج میں ایک مددگار انسان کے طور پر کردار ادا کرنا اور ضرورت کے وقت کمزوروں کی مدد کرنا ہے. „اپنے شہر کے امن اور خوشحالی کی تلاش کریں“ بائبل میں آپ اس آیت کو (یرمیاہ نبی کی کتاب، باب 29، آیت 7) میں پڑھ سکتے ہیں۔

جرمنی دنیا بھر میں ، اپنی مضبوط معیشت، جدید ترین لوگوں، اعلیٰ معیار کی اشیاء کے لئے پوری دنیا میں مشہور ہے. اسکی ایک اہم وجوہات میں سے ایک یہ ہے کہ کئی صدیوں تک، جرمن معاشرہ اپنے مسیحی اقدار، ایمانداری، عزم اور وشواس کی طرف سے تشکیل دیا گیا تھا. جوکے آپ کے لئے ایک خاص نعمت ہے!

لیکن آپ بھی اس ملک کے لئے ایک نعمت بن سکتے ہیں، کیونکہ آپ بھی اپنی ثقافت کے ساتھ جرمنی کو استحکام دے سکتے ہیں. لیکن شمولیت جسکو انگریزی میں انٹیگریشن کہتے ہیں صرف اسی وقت کامیاب ہوسکتا ہے جب آپ اپنی روایات کو برقرار رکھنے پر اصرار نہ کریں. لہذا ہم سفارش کرتے ہیں کہ آپ جرمن معاشرہ کو بہتر طور پر جاننے کی کوشش کریں، تاکہ آپ آسانی سے اس کا حصہ بن سکتے ہیں.

ڈان لوڈ کریں

آپ اس مضمون کو اپنی زبان میں پی ڈی ایف فائل میں ڈان لوڈ کر سکتے ہیں: