Sprache waehlen

اعتماد اور اعتبار

جرمن لوگوں کے لیے اعتبار اور اعتماد ان کی روزمرہ کی زندگی میں بہت خاص اہمیت کے حامل ہیں۔

[Translate to Urdu:] Vertrauen und Ehrlichkeit
Foto: Dieter Schütz, pixelio.de

بلا جھجھک اس کا اشتراک کریں۔

اعتماد اور اعتبار بہت خاص عنوانات ہیں۔ یورپ اور جرمنی میں خاندانی اور معاشرتی سطح پر ایمان اور اعتبار کی بہت قدر کی جاتی ہے۔ اکثر لوگوں کو ایک دوسرے کا اعتماد اور اعتبار حاصل کرنے کے لیے پہلے اپنے کردار کو صاف رکھنا پڑتا ہے۔ ایسے رویہ کی دوستوں کے درمیان بھی بہت قدر کی جاتی ہے۔ اس وجہ سے، یہ بہت ضروری ہے کہ لوگ آ پس میں سچائی سے پیش آ ئیں۔ لوگ یہاں دھوکہ بازی میں نہیں رہنا چاہتے۔ اس لیے سچائی سے پیش آ نا، چا ہے یہ دوسرے شخص کو بری لگے، اچھا سمجھا جاتا ہے۔ جرمن لوگوں کی نظر میں, سچائی اعتبار کو جنم دیتی ہے، اور نہ صرف یہ دوستی میں بلکہ دیگر تعلقات میں بھی بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ جب آپ دوسروں سے سچائی سے پیش آتے ہیں تو یہ آ پ کی روز مرہ کی زندگی کے مقصد، ذاتی وفاداری اور اچھے معاشی تعلقات کا اظہار کرتی ہے۔

آ زادی احترام کا نشان

عام طور پر جرمنی میں جب نہیں کا مطلب حقیقی طور پر نہیں ہو، پھر لوگ اس کا اظہار ایمانداری سے کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، کسی سماجی دعوت پر جانے کے انکا کو غلط یا کسی دوسرے شخص پر دباؤ نہیں سمجھا جاتا۔ اور اس کا مطلب یہ بھی نہیں سمجھا جاتا کہ دوسرا شخص آ پ کو پسند یا آ پ کی عزت نہیں کرتا۔ بلکہ یہ پہلے شخص کی آ زادی اور آ پ کے ساتھ اس کی ایما نداری کے اظہار کو ظاہر کرتا ہے۔
اس کا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے، کہ مہمان کو پہلے سے کوئی دعوت نامہ ملا ہو، جس کی وجہ سے جرمنی میں ایسے دعوت نامہ کے انکار کو کوئی بڑا مصلا نہیں سمجھا جاتا۔

اسی طرح اگر آ پ کسی سماجی دعوت پر جا نے سے انکار کرتے ہیں تو جرمنی میں میز بان آ پ کے نہ آ نے کی وجہ کو بخوبی سمجھتا ہے۔ اصول کی بات یہ ہے کہ آ پ „نا“ کی جگہ „نا“ بولیں۔ اور اگر آ پ اپنے کسی وعدہ پر پورا نہیں اترسکتے، تو شروع میں ہی کسی سے کوئی وعدہ نہ کرو۔

ڈان لوڈ کریں

آپ اس مضمون کو اپنی زبان میں پی ڈی ایف فائل میں ڈان لوڈ کر سکتے ہیں: