Sprache waehlen

آپکو مسیحیت کے بارے میں کیا جاننا چاہیے

مسیحی ایمان اور مخربی مسیحیت کی بنیادی تفصیلات

[Translate to Urdu:] Was Sie über den christlichen Glauben wissen sollten

بلا جھجھک اس کا اشتراک کریں۔

آدھے سے زیادہ جرمن اس بات سے آگاہ ہیں کہ وہ گرجا گھر سے تعلق رکھتے ہیں، اور یہ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ ہمارا خداوند یسوع مسیح پر ایمان ہمارے معاشرے کی بنیاد ہے۔ اسلیے ہم آپکو مسیحی ایمان پر ایک مختصر سا تعارف دینا چاہیں گے۔

مسیحی لوگ ایک ایسے خدا پر ایمان رکھتے ہیں جو محبت سے بھرا اور ساری قدرت کا مالک ہے۔ اس نے ساری کائنات کو بنایا، اور پھر ہمیں اپنی ذاتی صورت پر تخلیق کیا۔ ہمیں خدا نے اپنے ساتھ ایک محبت بھرا رشتہ قائم کرنے کے لیے، اور ایک آزاد مخلوق کے طور پر رہنے کے لیے پیدا کیا ہے۔ خدا چاہتا ہے کہ ہم اس سے، اسکی قدرت کے مطابق بات چیت کریں، لیکن خدا یہ بھی چاہتا ہے کہ ہم اس پر کسی دباؤ کے تحت ایمان نہ رکھیں۔ جس سے مراد یہ ہے کہ اسنے ہمیں مکمل آزادی دے رکھی ہے۔
مگر لوگوں نے خداکی طرف سے دی گئی آزادی کا غلط استعمال کیا اور اس کی بغاوت کی۔ اس وجہ سے ہم خدا کی محبت سے جدا ہوگئے۔ یہ علیحدگی، ہماری بغاوت کی وجہ سے وجود میں آئی، جسکو مسیحیت میں „گناہ“ کہا جاتا ہے۔ گناہ ہمیشہ، خدا کے ساتھ ہمارے محبت بھرے رشتہ کو توڑ دیتا ہے۔

خدا سے علیحدگی کا خاتمہ

کیونکہ خدا ہم سے اور اپنے ہاتھ سے بنائی گئی مخلوق سے محبت کرتا ہے اس لیے خدا نے اپنے اکلوتے بیٹے خداوند یسوع مسیح کو اس دنیا میں بھیجا تاکہ ہمارا اس سے ٹوٹا ہوا رشتہ بحال ہو، اور ہم دوبارا خدا تک رسائی حاصل کر سکیں۔ ہماری خداوند کے ساتھ تعلقات کی اس بہالی کا نشان „ صلیب“ ہے۔ جب مسیحی صلیب کے سامنے جھکتے ہیں اسکا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ وہ صلیب سے دعا مانگ رہے ہیں، بلکہ یہ اس بات کا اظہار ہوتا ہے کہ خدا نے صلیب پر اپنے اکلوتے بیٹے کو دے کر ہمارے گناہوں کو بخش دیا ہے۔
اس وجہ سے، صلیب خدا کی معافی کا نشان ہے۔ یہ ہمیں اس بات کی یاد دلاتی ہے کہ خدا ہم سے محبت کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ ہم اس کی طرف رجوع لائیں۔ ہم جانتے ہیں کہ خدا ہم سے محبت کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ ہم اس سے اس ٹوٹے ہوئے رشتے کو جوڑیں اور کیونکہ مسیح یسوع نے صلیب پر ہمارے گناہوں کیلئے اپنی جان دے دی ہے اسلئے اب، خدا کے ساتھ ہمارا یہ رشتہ ممکن ہے۔

ہمارے مستقبل کی حفاظت خداوند کی حضوری میں ہے

مسیحی ہونے کا مطلب یہ ہے کہ انسان خدا کے ساتھ اپنے اس نئے رشتے کو سمجھتا اور اس پر ایمان رکھتا ہے۔ مسیحی لوگ خداوند کے سامنے اپنے گناہوں کا اعتراف کرتے ہیں اور خدا سے ان کی معافی مانگتے ہیں۔ ہمارا اعتماد اور ایمان روحانی یقین پر مبنی ہے اور اس ایمان کی بدولت ہم خدا کے ساتھ اپنے مستقبل کو ،جوکے کبھی ناختم ہونے والا ہے،دیکھ سکتے ہیں۔ خدا ہمیں اس مستقبل کی یقین دھانی دلاتے ہیں۔ ہم خدا کی اور اسکے بناۓ قوانین کی خلاف ورزی نہیں کرسکتے۔ اور مسیحی ہونے کی حیثیت سے ہمیں اس بات کا بھی خوف نہیں ہونا چاہیے کہ خدا ہمیں کسی قسم کی سزا دینگے بلکہ یقین رکھیں کہ ہماری جسمانی موت کے بعد ہم خدا کے ساتھ ابدی زندگی پائیں گے۔

خدا کے وعدے – وہ وعدے جن کا ذکر بائبل مقدس میں کیا گیا ہے یہ ان لوگوں کے لیے خاص برکت ہیں جو خدا پر کامل ایمان رکھتے ہیں۔ انجیل مقدس، مسیحی لوگوں کی پاک کتاب ہے۔ یہ مسیحی ایمان کی بنیاد ہے کیونکہ یہ ہمیں خدا کے بارے میں سکھاتی ہے۔ مسیحی لوگ اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ پاک صحیفے خدا کے منہ کی باتیں ہیں جو کہ خدا کی شخصیت کو مکمل سچائی سے بیان کرتے ہیں۔ بائبل مقدس کو ہمارے ایمان اور روزمرہ کی زندگی پر پورا اختیار حاصل ہے۔ اگرچہ کے، اسکو لکھنے والے ہماری طرح کے لوگ تھے جسکی بنا پر دوسرے مذاھب کے لوگ اس کی قدوسیت پر شک کرتے ہیں، مگر مسیح پر ایمان رکھنے والے اس بات پر پورا ایمان رکھتے ہیں کہ خدا اپنے کلام کی حفاظت خود کرتا ہے اور اسے اپنے طریقے سے دلوں میں جگہ دیتا ہے۔ مسیحی لوگ ایک خدا پر ایمان رکھتے ہیں جسکے بہت سے کردار ہیں جیسے کہ، خدا باپ، خدائے الٰہی، اور خدائے محبت، یہ سب خدا کے دیگر نام ہیں۔

واحد خدا

حقیقت تو یہ ہے کہ مسیحی لوگ تین خداؤں پر ایمان نہیں رکھتے جس کہ بارےمیں دیگر مذاھب کہ لوگ غلط فہمی کا شکار ہیں۔ بلکہ ہم خدائے واحد پر ایمان رکھتے ہیں جو خود کو تین اشخاص میں ظاہر کرتا ہے: خداباپ، خدا بیٹا اور خدا روح القدس۔ اسکو "تثلیث" کہتے ہیں۔ تثلیث اسطرح ہے جیسے کہ لڈو کا ایک دانہ ہو جسکے حصے تو چھے ہوتے ہیں مگر وہ پھر بھی ایک چیز ہے۔ مقدسہ مریم پاک تثلیث میں کسی طرح کی بھی شمولیت نہیں رکھتی۔  اور نہ ہی خدا نے اسکے ساتھ کسی طرح کا کوئی جسمانی تعلق رکھا۔

اگر آپ ہمارے ایمان کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں تو اپنے علاقے میں موجود کسی مسیحی سے بات چیت کریں۔ ہماری ویب سائٹ پر آپ بہت سے گرجا گھروں کی فہرست شامل ہے جن میں سے آپ کسی بھی گرجا گھر سے تعلق کر سکتے ہیں۔ اور یا پھر اس شخص سے بات کریں جس نے آپکو ہمارے بارے میں بتایا ہو

ڈان لوڈ کریں

آپ اس مضمون کو اپنی زبان میں پی ڈی ایف فائل میں ڈان لوڈ کر سکتے ہیں: