Sprache waehlen

جرمنی کے کارنیول

جرمنی میں میلوں کے موسم میں آپ اکثر „ہیلاؤ“ یا „آ لاف“ کے ساتھ ساتھ اور بھی عجیب قسم کے نعرے سنیں گے۔ آپ کو بہت سے لوگ مختلف قسم کے رنگدار اور لطف اندوز کپڑوں اور لباسوں میں دکھائی دیں گے جو کہ ان خوشیوں کا خاص اور گہرا حصہ ہیں۔

جرمنی کے کارنیول

بلا جھجھک اس کا اشتراک کریں۔

جرمنی میں کارنیولز کے موسم میں „ہیلاؤ“ اور „آ لاف“ کے نعرے ہر طرف سننے کو ملتے ہیں، جو عام طور پر فروری میں واقع ہوتے ہیں. ان موقعوں پر جرمن لوگ رنگا رنگ پوشیدہ لباس پہن کر گلیوں اور سڑکوں پر مزے اڑاتے ہیں. کچھ خاص شہروں جیسے کہ، کولون، ڈوسل ڈارف یا مائنز میں اس موقع پر بہت بڑے جلوس نکالے اور پروگرام کیے جاتےہیں.

کارنیول کی ابتدا کہاں سے ہوتی ہے؟

اگرچیکہ جرمنی کے بعض حصوں میں کارنیول چرچ کیساتھ منسلک ہے، تو اسکا مطلب ہرگز یہ نہیں، کہ یہ ایک مسیحی تہوار ہے مگرا س کی کچھ جڑیں قدیم بت پرست قبیلوں کے رواجوں کیساتھ بھندیں ہیں.اس کارنیول کو مختلف علاقوں میں سماجی اور علاقائی رسم و رواج کے مطابق مختلف ناموں، جیسے کہ (فاشنگ، فاسٹ ناخت، یا کارنیول) سے پکارا جاتا ہے۔

جرمن لوگ کارنیول کو کیسے مناتے ہیں؟

جرمنی میں اسکو کنڈرگارٹنوں اور سکولوں میں بھی پورے جشن سے منایا جاتا ہے. بچے پرنس اور پریوں، پائریٹ یا پھر سپرمین کے طور پر تیار ہوتے ہیں، جنہیں بچے عام طور پر، اپنے ذاتی ہیرو/ماڈل کے طور پر پسند کرتے ہیں. بچوں کے لئے کارنیول صرف ایک مزے اور لطف کے ساتھ ڈریسنگ اپ تماشا ہے، مگر بالغوں کیلئے کارنیول پبوں اور باروں میں پارٹیوں اور شراب کے نشے میں مدھم ہونے کا دن ہے۔

بہت سے لوگوں کو ایسا لگتا ہے کہ کارنیول کے دوران وہ ایسی چیزیں کرسکتے ہیں جو وہ عام طور پر کبھی نہیں کرسکتے. ایسی حرکتیں کرنے میں، شراب کی مقدار سے ہونے والا نشہ اور رنگ برنگے ملبوسات لوگوں کی کافی حد تک حوصلا افزائی فراہم کرتے ہیں۔ ان حرکتوں کے نتائج اس حد تک بدترین ہوسکتےہیں،کے اکثر  آپس کے تعلقات یا شادیاں بھی ٹوٹ جاتی ہیں۔ اور ایسے رویے واضح طور پر مسیحی اقدار کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہیں۔

جرمنی کے بعض علاقوں میں جیسے کہ رائن لینڈ یا جنوب مغربی جرمنی میں آپ کو کارنیول کے خاص جلوس گلیوں اور محلوں میں نظر آتے ہیں. گلیوں کے دائیں اور بائیں کھڑے ہو کر آپ ان نظاروں کو دیکھ سکتے ہیں، لیکن یہاں بھی، آپ کو بہت زیادہ شرابی اور نشے میں مگن بہت سے رنگ باز لوگ دیکھنے کو ملیں گے. لیکن کارنیول اکثر بچوں، بالخوں اور بزرگوں کے لئے confetti اور sweets کے ساتھ سارے شہر میں جشن منانے کا دن ہے.

کارنیول کے موسم میں آپکو کیسا مزاج رکھنا چاہیے؟

کنڈر گارڈن اور اسکولوں میں کارنیول کی پارٹیاں نقصان دہ نہیں ہوتیں۔ اس لیے آپ اپنے بچوں کو بغیر کسی پریشانی کے ان پارٹیوں میں حصہ لینے کی اجازت دے سکتے ہیں. لیکن Deutschland-Begleiter.de میں ہم آپکو کارنیول سے دور رہنے اور احتیاط کا مشورہ دیتے ہیں – آپکو اپنے دوستوں اور عزیزوں کی خاطر ایسی پارٹیوں کے لیے راضی نہیں ہونا چاہیے. مثال کے طور پر، آپ کو پینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، اور نہ ہی اپنی حدود سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے. عام طور پر آپکی „نہیں/نہ“ کو قبول کیا، اور اسکا احترام کیا جائے گا.
جرمن زبان میں مزید معلومات کے لئے derWeg.org وزٹ کریں۔

ڈان لوڈ کریں

آپ اس مضمون کو اپنی زبان میں پی ڈی ایف فائل میں ڈان لوڈ کر سکتے ہیں: